Subscribe Us

Header Ads

نظم..... موت* شاعر..... کوثراسلام

نظم..... موت
شاعر..... کوثراسلام


خالد جاوید سے پہلے جاناں
موت کتنی قبیح صورت تھی
زندگی خائف و لرزیدہ و رنجیدہ تھی
اور موت کے نام سے بھی نفرت تھی 

خالد جاوید نے مٹایا فاصلہ ان میں
اور ان کو آپس میں شکر شیر کیا

مالیگاوں کا اک سچا عاشق
جسے احمد نعیم کہتے ہیں
اس نے سنوارے موت کے گیسو 
اور آنکھوں میں لگایا کاجل

موت ڈاٹ کام کی دیواروں پہ
زندگی بیٹھی بر ایں آس جاناں
موت کی کوکھ سے اک دن صاحب 
جیون ضرور طلوع ہوتا ہے

Post a Comment

0 Comments