*🔴مراٹھی دلت شاعری 🔴
(نام دیو ڈھسال)
*امبیڈ کر*
*نظم 🟥
جمعہ کا دن تھا
ماں
بازار سے
پہاڑے کی کتاب ، ایک سلیٹ
اور ایک پتھریلی پینسل
بڑے شوق سے خرید لائی
اس دن وہ بہت تھک چکی تھی دیے کی مد ھم روشنی میں
اس نے مجھ سے اپنے ہاتھ پانو دبواۓ
پھر کہا:
"بیٹے!
میرے او نگھنے تک یہ کتاب دیکھ لے
میں پڑھی لکھی نہیں
لیکن تو بس اتناکر
اپنی پڑھائی کا آغاز
'ب 'سے بابا صاحب کے ساتھ کر
گنپتی سے وہ بہت زیادہ خوبصورت تھے
اس لیے شری گنیش سے آغاز مت کر
انسانوں کا آقابدصورت نہیں ہوتا ۔
وہ انسانوں ہی میں سے
ستیم ، شیوم ، سند رم ، ہوتا ہے
اور ستیم ، شیوم ، سند ر کو
بابا صاحب امبیڈ کر کہتے ہیں
اس سے زیادہ اس کتاب کے کوئی معنی نہیں
۔۔۔۔۔۔دیکھ !
*نظم 🔴*
یہ سب لکھنے تک
رات کے تین بج چکے ہیں
شراب پینے کی خواہش ہو تے ہو ئے بھی
شراب پینے کو من نہیں کر تا
بس چپ چاپ سو نے کو جی چاہتا ہے
کل کی ذات پات سے عاری صبح دیکھنے کی خاطر !
0 Comments