وقت کے وزیر اعظم نواز شریف و اٹل ہے بہاری واجپئی امن کانفرنس پہ کی ایک یادگار تصویر |
11 مئی 1998 کو پوکھران (راجستھان) میں ہندوستان نے جو نیو کلئیر دھماکہ کیا تھا اُس کا کوڈ حکومت نے Buddha Smiling رکھا تھا - یہ کتنی عجیب بات ہے کہ جس بدھْ نے ساری دنیا کو عدم تشدد کا پیغام دیا تھا - نوع انسانی کی تباہی کے ہتھیار کے ٹسٹ کو اس "مہا پُرش" کے نام سے منسوب کیا گیا __*-"موت ڈاٹ کام"* اقتدار کی توسیع کے لئے دماغ کے نام پر طاقت کے فحش مظاہرے کی مذمت کرتا آرہا ہے زیر نظر نظم نیوکلیئر قوت پہ وقت کے وزیر اعظم *"اٹل بہاری واجپئی* کی ایک نظم پیش کر رہا ہے لیکن وقت کی آنکھ نے یہ بھی دیکھا اور لکھا ہے تاریخ کے اوراق کہ طاقت کے اس فحش مظاہرہ کی کمان بھی احساس شاعر وزیراعظم *" اٹل بہاری واجپئی* نے ہی انجام دی - جس وقت وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی اس کام کو انجام دے رہے تھے اسی وقت بھارت کے دانشوروں نے ایک چھوٹا سا امن مظاہرہ کیا جس کے بینروں پر لکھا تھا
*".... ہمیں بم نہیں روٹی چاہیے*
*..... قبر نہیں، گھر چاہیے - "*
پوکھران کی زمین تجربہ کے طور پر |
ھیرو شیما کا کرب (نظم)
🚥اٹل بہاری واجپئی 🚥
کسی رات کو
میری نیند اچانک ٹوٹ جاتی ہے
آنکھ کھل جاتی ہے
میں سوچنے لگتا ہوں
جن سائنسدان نے ایٹم بم کو
ایجاد کیا تھا
وہ ہیرو شیما ناگا ساکی کے
قتل عالم کی خبریں سُن کر
رات کو سوئے کیسے ہونگے
کیا انہیں ایک لمحہ کے لئے ہی سہی
یہ احساس ہوا کہ
اُن کے ہاتھوں جو کچھ ہوا
ٹھیک نہیں ہوا...
وقت انہیں کٹگھرے میں کھڑا کریگا
لیکن اگر انہیں احساس نہ ہوا ہو
تو تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کریگی
🎬 🕰️🕰️🕰️🎬
نیو کلئیر کی ایک نمائش |
0 Comments