Subscribe Us

Header Ads

Sexual Frustration. موت ڈاٹ کام مالیگاوں*

قمر عباس علوی پاکستان 

 Sexual Frustration


عالی جاہ!

تم نے حوروں کے قصے اتنے تواتر سے سنائے

کہ دیواریں مرادنہ کمزوری کے اشتہاروں سے اَٹ گئیں

چھاتیوں ، ٹانگوں اور زیر ناف حصوں کی یوں عکاسی کی

کہ غسل خانوں کے فرش پھلسن زدہ ہوگئے

صابن اور شیمپو کی جھاگ سے ہم نے ایسے ایسے پیکر تراشے 

کہ خدا کے بھی گمان میں نہ ہوں گے


بات یہیں تک رہتی تو اور تھی

 تم نے ہمیں جنسی مریض بنا دیا

ہم بھی عقیدت میں تمام حدیں پھاند گئے

راہ چلتی (چار سے چونسٹھ سالہ) عورت ہو کہ بلی کا بچہ

کچھ بھی محفوظ نہیں

تمھاری لچھے دار تقریروں نے ہمیں گِدھوں سے بھی بد تر بنا دیا

وہ کم از کم مرنے کا تو انتظار کرتے ہیں


عالی جاہ!






ہمیں اور قصے نہ سناؤ

ہم مزید ذہنی اختلاط کے متحمل نہیں

اپنی ایک سو تیس فٹی حوریں اپنے پاس رکھو

اور ہمیں پانچ چھ فٹ کی عورتوں کے ساتھ جینے دو

ہم تمھاری حوروں کے زیرناف جنگل میں گم نہیں ہونا چاہتے


    (ق ع ع)





Post a Comment

0 Comments