ہفتے بھر میں کام شروع نہیں ہوا تو کارپوریشن میں دیں گے دھرنا : مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ
تعمیری کاموں کے فنڈ کو بیچنے والوں کی بلیک لسٹ عوامی عدالت میں ہوگی پیش
مالیگاؤں میں بارش کی دستک ہوچکی ہے۔ کارپوریٹر اور لیڈران پچھلے فنڈ کی بندر بانٹ میں پوری طرح لگ چکے ہیں۔ 8 سے 9 ماہ قبل شہر کی خستہ حال سڑکوں کے لئے فنڈ منظور ہوا تھا لیکن ابھی تک کام نہیں ہوا۔ گذشتہ دنوں شہر کی دیگر سڑکوں کے علاوہ بالخصوص گاندھی نگر مین روڈ پر مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے نوجوانوں نے پربھاگ ادھیکاری کو وزٹ کرواکر روڈ کی خستہ حالی سے واقف کرایا تھا۔ پھر اس کے دو تین دن بعد کارپوریشن کمشنر کو میمورنڈم دیتے ہوئے پچھلے تمام مدعوں کی یاد دہانی بھی کرائی اور بالخصوص گاندھی نگر مین روڈ کے تعلق سے گفتگو کی جس پر کارپوریشن کمشنر بھالچندر گوساوی نے کام جلد شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر ایم ڈی ایف کے نائب صدر عمران راشد نے کہا کہ گاندھی نگر مین روڈ کا فنڈ منظور ہوئے 8 سے 9 ماہ ہوچکے ہیں تو پھر کیا وجہ ہے کہ ابھی تک کام نہیں ہوا۔ اس روڈ پر گڈھوں کی وجہ سے حادثات ہورہے ہیں۔ عمران راشد نے کہا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر کام شروع نہیں ہوا تو ایم ڈی ایف کی ٹیم کارپوریشن پر دھرنا پر بیٹھ جائے گی۔
ایم ڈی ایف کے صدر احتشام شیخ نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ عوامی نمائندوں سے سوال کرے۔ ان سے کام کروائے۔ پورے شہر کی حالت نہایت خراب ہوچکی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ گڈھوں میں شہر ہے۔
ایم ڈی ایف کے سکریٹری صابر بھائی موبائل والے نے کہا کہ اب وہ وقت آچکا ہے کہ ایم ڈی ایف کے ترقی پسند نوجوانوں کا ساتھ دیا جائے۔ ایم ڈی ایف کے ذریعے شہری و عوامی مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔
کارپوریشن میں کمشنر کو لیٹر دینے کے بعد مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے نوجوانوں نے میڈیا کے ہمراہ گاندھی نگر مین روڈ کا دورہ بھی کیا اور وہاں کے رہائشی افراد سے بات چیت کی گفتگو کرتے ہوئے مسائل جاننے کی کوشش کی۔ عوام نے وارڈ کے کارپوریٹروں کی ناکامی کا کھل کر اظہار کیا اور ساتھ ہی ان کو پیش آنے والی دشواریوں سے بھی آگاہ کیا۔ وہاں کے عوام نے بتایا کہ اگر کسی مسئلے پر کچھ کہوں تو کارپوریٹر کی جانب سے دھمکی دی جاتی۔ محلے کے ایک شخص نے دوران گفتگو وارڈ کے کچھ کارپوریٹرس کا نام لے لیا۔ بس پھر ہونا کیا تھا ان میں سے ایک کارپوریٹر نے پورا چوک سر پر اٹھا لیا۔ اور اس شخص بھرے چوک میں کھلے عام گالیاں دیتے ہوئے ذلیل و رسوا کرنے کی کوشش کی۔
محلے کے کارپوریٹر اب عوام کو دادا گیری کے ذریعے ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ان کی ناکامی پر کوئی بولنے والا نہ ہو۔
مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ شہر کے عوام سے گذارش کرتی ہے کہ اگر آپ وارڈ کوئی تکلیف ہے تو آپ ہم سے رابطہ کریں۔ آپ کو کسی کی دھمکی اور دادا گیری سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔
یاد رہے کہ گاندھی نگر مین روڈ کی درستگی کے لئے کمشنر کو میمورنڈم دیتے ہوئے ایک ہفتے میں کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کام شروع نہ ہونے پر ایم ڈی ایف نے کارپوریشن میں ہی دھرنے کا انتباہ دیا ہے۔
اس موقع پر پروفیسر وسیم موسی، رئیس عثمانی، ببو ماسٹر، ندیم شیخ ،ابوذر غفاری، توصیف شیخ، اور وارڈ کے دیگر سرکردہ افراد ایم ڈی ایف ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔
0 Comments