Subscribe Us

Header Ads

ایک *دلت نظم "موت ڈاٹ کام مالیگاوں" ویب سائٹ پر ملاحظہ فرمائیں ‏🩹احمد نعیم ‏🔴موت ڈاٹ کام مالیگاوں

*مراٹھی دلت شاعری 
 
      (نام دیو ڈھسال)
___##########_

    *یہاں کا ھر موسم*     

یہاں کا ہر موسم
بے رحم ہی ہو تا ہے
اس لیے ٹہنی پر صرف ڈھانچہ لٹکانے سے کام نہیں چلتا رے

یہاں پلکوں ہی کو بال نہیں ہو تے
اس لیے آنکھوں کی پتلیاں شیشہ بن چکی ہوتی ہیں رے

یہاں کا ہر ساقی کنجوس ہی ہو تا ہے اس لیے صرف پیالے توڑنے سے کام نہیں چلتارے 

یہاں اندر سے سلگی ہو ئی
 آ تماہی نہیں ہوتی
اس لیے تخلیق کے انگارے کوئلے بن چکے ہوتے ہیں رے

یہاں کا ہر عظیم شاعر 
کوتاہ قد ہی ہو تا ہے _

اس لیے لفظوں ہی کے حسن و جمال پر فدا ہو نازیب نہیں دیتارے
یہاں انسان  ہی کوانسان کھاتا ہے۔
اس لیے
نگہبانی کرنے والے کی پیٹھ پر ابھرے مار کے نشانات چھپائے جاتے ہیں رہے۔۔۔

🔴 *مترجم : یعقوب راہی*🔴

Post a Comment

0 Comments